• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا کی قومی اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں نشستوں سے متعلق 26ویں آئینی ترمیم کی متفقہ طور پر منظوری کے موقع پر وزیراعظم نے اسمبلی میں خطاب میں کہا کہ بل پر اتفاق پر تمام جماعتوں کے مشکور ہیں، قوم فاٹا کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تمام صوبوں سے درخواست ہے کہ فاٹا کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی رقم میں حصہ ڈالیں، وہاں کے عوام چاہتے ہیں کہ ان کی بھی آواز ہو اور وہ سنی بھی جائے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فاٹا سے متعلق بل پر تمام جماعتوں نے اتفاق کیا میں ایسا کرنے پر ان تمام جماعتوں کا مشکور ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ فاٹاکےعوام بھی پاکستانی شہری ہیں، جوعلاقے پیچھے رہ گئے ہمیں، ان علاقوں کوترقی دینی ہے، ہمارے دشمن احساس محرومی کو استعمال کر رہے ہیں ، ماضی کی نسبت ہمیں اب سوچ تبدیل کرنی ہوگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیا تھا تمام صوبے این ایف سی میں 3فیصدفاٹاکودیں گے، کیونکہ فاٹامیں دہشت گردی کیخلاف جنگ کےباعث بہت نقصان ہوااور وہاں ترقیاتی منصوبوں کیلئے بڑی رقم کی ضرورت ہے۔

اسمبلی فلور پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے ترقیاتی فنڈ سے فاٹاکے ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں ہوسکتے، تمام صوبوں سےدرخواست کی کہ وہ فاٹا کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی رقم میں حصہ ڈالیں۔

انہوں نے اپنی تقریر میں مشرقی پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مشرقی پاکستان کے لوگوں میں احساس محرومی پایا جاتا تھا اور وہ احساس محرومی کےباعث ہم سے الگ ہوا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا دشمن کچھ علاقوں میں احساس محرومی کواستعمال کر رہے ہیں، بلوچستان، سندھ اور فاٹا سمیت سب لوگ پاکستانی ہیں۔


تازہ ترین