قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان کا ایک ٹیسٹ کلیئر آیا جبکہ دوسرے کی رپورٹ کل آئے گی۔
شاداب خان کے وائرس کا دوسرا ٹیسٹ بھی مکمل ہوگیا ہے جس کی رپورٹ ایک دن بعد موصول ہونے کاامکان ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی لیگ اسپنر تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں اور ان کا ری ہیب پروگرام جاری ہے۔
گزشتہ دنوں قومی کرکٹر شاداب خان میں ہیپاٹائٹس سی کی تشخیص ہوئی تھی،جس کے بعد انہیں انگلینڈ کے خلاف سیریز سے ڈراپ کیا گیا تھا۔
لیگ اسپنر کا علاج لندن میں جاری ہے جہاں ان کا دوبارہ بلڈ ٹیسٹ لیا گیا ہے جس کی رپورٹ پی سی بی کو منگل کو موصول ہونے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق شاداب خان کا ایک ٹیسٹ کلیئر ہوگیا ہے، اہم ٹیسٹ کی رپورٹ منگل 14 مئی کو آئے گی۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ کلیئر آئی تو شاداب خان آئندہ چند روز میں قومی کرکٹ ٹیم کو برطانیہ میں جوائن کرلیں گے۔
لیگ اسپنر شاداب خان کی بیماری سے متعلق حیران کن انکشاف سامنے آیا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹر نے دانت میں تکلیف کے بعد ایک عام دندان ساز سے علاج کرایا تھا اور ڈینٹسٹ کے آلات سے شاداب خان کے خون میں ہیپاٹائٹس سی کے وائرس شامل ہوگئے۔