• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورسمیت وسطی پنجاب میں بارش، ژالہ باری


لاہورسمیت وسطی پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی ۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ رمضان کا دوسرا عشرہ ٹھنڈا گزرے گا،مغربی ہواؤں کاسلسلہ ، بدھ سے تیز ہواؤں اور بارشوں کےساتھ بالائی اور وسطی علاقوں میں پھیل جائےگا۔

بدھ سے جمعرات مکران کے ساحلی علاقے، قلات، ژوب اور ڈی جی خان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہےجبکہ بدھ سے ہفتے تک خیبرپختونخوا ، پنجاب، اسلام آباد اور بالائی سندھ میں    بار ش ہوگی ۔

تازہ ترین