• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں دفاعی کارروائی کے دوران ملبہ گرنے سے عمارت کو نقصان پہنچنے کی تصدیق

فوٹو: امریکی میڈیا
فوٹو: امریکی میڈیا 

دبئی، عمان، عراق سمیت دیگر خلیجی ممالک پر ڈرون اور میزائل حملے کیے گئے، اماراتی حکام نے دبئی میں دفاعی کارروائی کے نتیجے میں ملبہ گرنے سے عمارت کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔

حکام کے مطابق عمان میں ڈرون کا ملبہ گرنے سے 2 غیر ملکی جاں بحق ہوگئے۔

سعودی وزارت دفاع نے آج 56 ڈرونز کو فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ریاض کے سفارتی علاقےکو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والا ڈرون بھی مار گرایا۔

عراق کے شہر اربیل میں ریفائنری پر ڈرون حملہ کیا گیا، ریفائنری کے ایک حصے میں محدود نقصان ہوا۔

بحرینی وزارت دفاع کے مطابق اب تک ایران کے115 میزائل اور191 ڈرون تباہ کیے ہیں۔

ترکیہ نے ایران کی جانب سے میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کے دفاعی نظام نے میزائل کو ناکام بنا دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید