• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں مقیم پاکستانیوں کے لئے خوشخبری سامنے آگئی،30 مئی سے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہو رہی ہیں۔

جاپانی حکومت نے پی آئی اے کے لئے بیجنگ سے ماہانہ مسافروں کا کوٹہ 1 ہزار سے بڑھاکر 4 ہزار کر دیا ہے جبکہ کارگو کوٹا بھی 45ٹن سے بڑھاکر 100 ٹن ماہانہ کر دیا ہے۔

جاپانی حکومت کے فیصلہ کے بعد پی آئی اے انتظامیہ ٹوکیو کے لیے بند کی جانے والی پروازِیں دوبارہ بحال کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

ائر لائن کے ذرائع کے مطابق چند ماہ قبل مسافروں کی کمی کے سبب قومی ائرلائن کو جاپان کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

پی آئی اے کے فیصلے سے جاپان میں مقیم 30 سے 40 ہزار پاکستانی اور ان کے جاپانی اہلخانہ شدید پریشانی کا شکار تھے۔

تاہم اب حکومت پاکستان کی درخواست پر جاپانی حکومت نے مسافروں اور کارگو کا کوٹا بڑھا کر قومی آئرلائن کے جاپان کے لیے دروازے کھول دیے ہیں۔

اس وقت چین کی جانب سے ایک اجازت نامے کا انتظار ہے جو کسی بھی وقت مل سکتا ہے، جس کے بعد پلان کے مطابق مئی کے آخری ہفتے میں پی آئی اے کی پروازیں جاپان کے لیے بحال ہو جائیں گی۔

جاپان سے پی آئی اے کی پروازیں بند ہونے سے سب سے زیادہ فائدہ چینی قومی آئرلائن کو ہوا تھا، جس کو پاکستانی مسافروں کی بڑی تعداد میسر آگئی تھی۔

قومی ائر لائن کی بحالی پر جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین