کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ، انٹر بینک میں استحکام لیکن اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں 20پیسے اور قیمت فروخت میں 45پیسے کا مزید اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کواوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 20پیسے اور قیمت فروخت میں 45پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 143.00روپے سے بڑھ کر 143.20روپے اورقیمت فروخت 143.50روپے سے بڑھ کر 143.95روپے ہوگئی ۔