• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرو: لیما کے جارج شاویز ایئرپورٹ پر لیٹم ایئرل کی پرواز میں آتشزدگی

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

جنوبی امریکی ملک پیرو میں لیما کے جارج شاویز ایئرپورٹ پر لیٹم ایئرل کی پرواز میں آگ لگ گئی۔

پرواز ایل اے 230 کے اڑان بھرنے سے کچھ ہی دیر قبل بائیں انجن اور پر میں اچانک شدید آگ لگ گئی۔

طیارہ شمالی پیرو کے شہر پیورا جانے کے لیے رن وے پر ٹیکسی کر رہا تھا۔ غیر متوقع تکنیکی مسئلہ سے انجن سے آگ کے شعلے اور سیاہ دھواں نکلنے لگا۔

آگ بھڑکنے کے بعد ہنگامی پروٹوکول کے تحت طیارے کو فوری طور پر روک دیا گیا۔ تمام مسافروں کو احتیاطی تدابیر کے طور پر جہاز سے بحفاظت اتار لیا گیا۔

اس واقعے میں کوئی بھی مسافر یا عملے کا رکن زخمی نہیں ہوا۔ ایئرپورٹ کے فائر اینڈ ریسکیو عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

ایئرلائن نے متاثرہ مسافروں کو متبادل پروازوں کے ذریعے ان کی منزل تک پہنچانے کا انتظام کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید