کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی منی مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی تھانے میں درج کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق منی مارکیٹ دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں قتل، اقدام قتل، انسداد دہشت گردی اور ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعات درج کی گئی ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور دھماکے کے مقام کو عام آمد ورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی منی مارکیٹ میں پیر کی شب ہونے والے دھماکے میں 4 پولیس شہید اور 12 زخمی ہوگئے تھے۔