• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ میں سالانہ راکٹ فیسٹیول کا انعقاد


تھائی لینڈ کے صوبے یسو تھون میں سالانہ راکٹ فیسٹیول کاآغاز ہوگیا ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی فصل کی کٹائی کے موقع پراظہار تشکر کے طور پر منائے جانے والے اس منفرد میلے کیلئے مقامی افراد نے ہاتھوں سے دلچسپ و عجیب ڈیزائنز والے راکٹ تیار کیے۔

منفرد اسٹائل کے راکٹس تیار کرنے کیلئے چیڑ کے درخت کے تنوں کو خالی کرکے اُس میں دھماکا خیز مواد بھرا گیا۔

ان راکٹوں کو بعد ازاں جب آسمان کی طرف چھوڑا گیا تو آسمان رنگوں سے سجا نظر آیا۔

واضح رہے کہ 5دن تک جاری رہنے والے اس میلے یں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

تازہ ترین