• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی توانائی کمپنیوں کاگیس پائپ لائن منصوبے کیلئے تعاون جاری

ماسکو (اے پی پی) روس کی قومی آئل و گیس کمپنی گیز پروم کے یورپ کو گیس سپلائی منصوبے نارڈ سٹریم 2 کی تعمیر کرنے والی انجینئرنگ کمپنی اے جی نے کہاہے کہ یورپ کی توانائی کمپنیاں اس منصوبے کی تکمیل کے لیے شراکت دار کی حیثیت سے معاونت کررہی ہیں۔ اے جی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مغربی یورپ سے آسٹریا، جرمنی، فرانس، برطانیہ اور نیدر لینڈ کی توانائی کمپنیاں اس نارڈ سٹریم 2منصوبے کی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں اور ان میں سے ہرکمپنی منصوبے میں 1 ارب یورو تک سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے شیئرہولڈرز اور پانچ یورپی مالیاتی ادارے اس منصوبے پر سرمایہ کاری کے لیے پرعزم ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس منصوبے پر 8ارب یورو خرچ ہوں گے جن کی ادائیگی کے لیے یقین دہانیاں کرائی جاچکی ہیں، اس منصوبے کی تکمیل سے یورپ بھر میں روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔انھوں نے بتایا کہ نارڈ سٹریم 2 گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کے لیے دنیا کے 25 ملکوں کی 670 سے زیادہ کمپنیاں شریک ہیں، توقع ہے کہ یہ منصوبہ رواںسال ( 2019 ئ) کے آخر تک آپریشنل ہوجائے گا، دولائنوں کے اس منصوبے کی ہر لائن کی 27.5ارب مکعب میٹر گیس سپلائی کرنے کی صلاحیت ہوگی۔
تازہ ترین