• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، علیم خان کی ضمانت منظور، 10 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہا ہے کہ ایک روپے کی بھی کرپشن کی ہوتوسیاست چھوڑ دوں گا،سازش کرنیوالوں کا معاملہ اللہ پرچھوڑتا ہوں، نیب پہلے تفتیش کرے اگر کوئی مجرم لگے تو ضرور پکڑیں لیکن پہلے جیل میں ڈالنا پھر سوچنا کہ کیس کون سا ڈالنا ہے، یہ ظلم ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکوررٹ میں جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کی،عدالت نے عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت پرمحفوظ فیصلہ سنایا۔ دوران سماعت جسٹس علی باقر نے استفسار کیا ملزم کس ریمانڈ پر ہے؟نیب کے وکیل نے کہا کہ ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہے، نیب وکیل نے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات پر گواہوں کے بیانات پڑھنا شروع کردیئے۔

تازہ ترین