• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف جماعتوں سے پیشکش ہوئی لیکن میں نہیں گیا، شاہد آفریدی

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے مختلف جماعتوں سے پیشکش ہوئی لیکن میں نہیں گیا،دعا ہے بلاول بے نظیر کے نقش قدم پر چلیں،نواز شریف نے ملک کے لئے بہت ڈیلیور کیا،اپنی بیٹیوں کو اجازت دیتا ہوں پردے میں رہ کر جو دل چاہے کریں میرا دین بھی یہی سکھاتا ہے اور پردہ عورت کا زیور ہے میں کسی کو حق نہیں دیتا کہ کوئی میری بیٹیوں کے حوالے سے فیصلے کرے تجزیہ کار وجاہت سعید نے کہا کہ اپنی کتاب میں شاہد آفریدی سب سے زیادہ اپنی خامیوں پر روشنی ڈالی ہے۔سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ بطور کپتان ایک ایسا ٹائم تھا پاکستان کرکٹ پر ملک کی بدنامی کا وقت تھا جب ساری چیزیں نیوز آف دی ورلڈ میں آ گئی تھیں جب یہ سب کچھ شروع ہوا تھا تو میرے پاس پیغامات آگئے تھے موبائل پانی میں گرا جہاں صحیح ہونے گیا وہ میرے دوست کے دوست ہیں وہ سارے میسجز اس ذریعے سے مجھے ملے مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ یہ کن چکروں میں لگ گئے مجھے سمجھ نہیں آ رہا تھا پھر میں نے کوچ کو مینجمنٹ کو سب شیئر کیا مینجمنٹ کی طرف سے جو جواب آیا وہ بڑا حیرت کا باعث تھا کہ ہم ان کا اب کیا کرسکتے ہیں میں نے مینجمنٹ سے یہی کہا کہ اگر بہتری چاہتے ہیں تو ان لڑکوں کو روکیں مینجمنٹ نے کوشش کی اور میٹنگ کی اس کے بعد کہا گیا کہ ٹیم کے ارد گرد جو لوگ گھوم رہے ہیں کوشش کریں اُن سے دور رہیں لڑکوں پر اس بات کا اثر نہیں ہوا ۔پھر میں نے فیصلہ کیا اب ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینی ہے ۔ بات کافی پرانی ہوگئی لیکن اس طرح کے پیغامات تھے کہ ایک بال روکو گے تو یہ ہوجائے گا اسطرح کے پیغامات تھے میں نے مینجمنٹ کو آگاہ کیا رزاق مجھے بتاتے رہے کہ مجھے ایک دو لڑکوں پر شک ہو رہا ہے جب مجھے پتہ چلا تو میں نے چاہا کہ رزاق کو نہ پتہ چلے بطور کپتان میں ان چیزوں کو سارٹ آؤٹ کرنا چاہ رہا تھا رزاق نے دو تین دن مجھے پریشان دیکھا پوچھا کہ کیا ہوا تو میں نے اُسے بھی بتا دیا ۔سلمان بٹ وغیرہ سمجھتے ہیں کہ شاہد آفریدی نے یہ سب کروایا ہے اور اُن کا کرکٹ کیئریر ختم ہوا ہے ایک تو اچھی بات یہ ہے کہ وہ پکڑے گئے اور نیوز آف دی ورلڈ کو میں نے نہیں بتایا اگر کیا ہوتا تو کتاب میں واضح طو رپر لکھ دیتا ۔

تازہ ترین