• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیسی گھی کے نام پر کیمیکل کھلانے والے ملزمان گرفتار

محکمہ خوراک مانسہرہ نے دیسی گھی کے نام پر عوام کو زہریلا کیمیکل کھلانے والے 3ملزمان کو گرفتار کر کے 20 کلو جعلی دیسی گھی برآمد کر لیا۔

اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر مانسہرہ شوکت سلطان کے مطابق تینوں ملزمان عام بازاری گھی میں مضر صحت کیمیکل ملا کر گلی گلی روزہ داروں کو منہ مانگے داموں فروخت کرتے تھے۔

عوامی شکایات پر محکمہ صحت کی ٹیم نے شاہنواز چوک کے قریب ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ملزمان کے اڈے سے 20 کلو دیسی گھی اور پیکنگ کے لئے استعمال ہونے والے اسٹیل کے سینکڑوں برتن بھی برآمد کر لئے گئے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین