چین کے جنوب مغربی علاقے گوانگشی میں 5.2 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
چینی سرکاری میڈیا کے مطابق گوانگشی میں آنے والے زلزلے سے 2 افراد ہلاک جبکہ 13 عمارتیں گر گئیں۔
زلزلے کی گہرائی 8 کلو میٹر اور مرکز لیوژو شہر کے لیونان ضلع میں تھا۔
چینی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ لیونان زلزلے میں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
لیونان زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ایک شخص تاحال لاپتہ ہے۔