وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر چلاس سے تعلق رکھنے والے دو مریض لڑکوں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل کر دیا گیا۔
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پی کے ایل آئی میں ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم ان بچوں کا مکمل علاج اور نگہداشت کرے گی۔
عظمیٰ بخاری کے مطابق چلاس سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ ثنا اللّٰہ اور 14 سالہ عطا اللّٰہ گردوں کی بیماری میں مبتلا ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا ویژن عوام کی بلا تفریق خدمت ہے۔