• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں قدیم چرچ کی چھت پر سوئمنگ پول کا ڈیزائن تیار

فرانس میں قدیم چرچ نوٹراڈام میں آگ لگنےسے تباہ ہونے والے چرچ کی چھت پر سوئمنگ پول کا ڈیزائن تیار کرلیا گیا۔

ساڑھے آٹھ سو سال پرانے پیرس کے اس چرچ کی چھت اور منارے پچھلے ماہ آگ میں تباہ ہوچکے تھے ، چرچ کی دوبارہ تعمیر کے لیے فرانسیسی حکومت نے آرکیٹیکٹس کے بین الاقوامی مقابلے کا اعلان کیا تھا،تاہم کئی آرکیٹیکٹ تو اسے اپنی اصل شکل میں بحال کرنا چاہتے ہیں، لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جنہوں نے اس سوچ کو چیلنج کیا ہے۔

یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج چرچ نے ’’نوٹرا ڈام‘‘ کی چھت پر سوئمنگ پول کا ڈیزائن تیارکیا، اسٹوڈیو نیب کے ڈیزائن میں بھی چھت کو بڑے گرین ہاؤس میں بدلنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ماہر آرکیٹیکٹ اولف میجر گرین نے سوئمنگ پول کا ڈیزائن بنا کے کہا ہے کہ چرچ اس کے شہر اور باسیوں کیلیے ہوتا ہے، ایک اور آرکیٹیکٹ ونسینٹ کیلے باٹ نے اسپیشل کرسٹل گلاس کی چھت کا ایکو فرینڈلی ڈیزائن پیش کیا، جو نہ صرف سولر پینلز کو سپورٹ کرے گا بلکہ اکیس ٹن سبزی اور پھل پیدا کرنے والے باغ کو روشنی بھی مہیا کرے گا۔

تازہ ترین