• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد عابد چوہان مانچسٹر کے لارڈ میئر منتخب

برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے نئے لارڈ میئر عابد لطیف چوہان کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر جہلم سے ہے۔جہاں کی زندگی کا ایک بڑا گزرا۔

وہ 1998میں پاکستان سے برطانیہ آئے۔میئر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انکا کہنا ہے کہ یہ ایک بڑے اعزاز کی بات ہے کہ وہ اس اہم عہدے پر فائز ہوئے ہیں، اور اب وہ اس شہر کی خدمت کرنے کے متمنی ہیں۔

عابد لطیف چوہان نے مزید کہا کہ وہ مانچسٹر کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کرینگے تاکہ یہ کام کرنے اور رہنے کے لیے مزید اچھا بن جائے۔

واضح رہے کہ میئر عابد چوہان، برٹش پاکستانی کلچرل ایسوسی ایشن کے بانی اور سربراہ ہیں، یہ ایسوسی ایشن، برطانیہ میں پاکستانی ثقافت اور ورثہ کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

انھوں نے اس حوالے سے کہا کہ میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ میں صرف مانچسٹر کے لوگوں کی ہی خدمت نہیں کررہا بلکہ میں پاکستانی لوگوں کی بھی خدمت کررہا ہوں۔میں مستبقل میں بچوں میں غربت کے خاتمے پر زیادہ توجہ دینا چاہتاہوں۔


تازہ ترین