نارووال(نمائندہ جنگ)چینی شہریوں نے نارووال کی دوغریب بہنوں سمیت 3لڑکیوں کو چین میں نوکری اور بھاری رقم کا لالچ دیکر اسلام آباد میں شادیاں کیں،حقائق سامنے آنے پر فون بند کرکے روپوش ہوگئے۔ مرغی خانہ کی رہائشی نسیم بی بی کے مطابق جنوری2019ء کو جاوید نامی پادری نے چین میں نوکری اور بھاری رقم کا لالچ دیکر میری دو بیٹیوں کواسلام آباد لے جا کر شادیاں کیں، متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ گوجرانوالہ کے مبینہ جاوید پادری نے ہماری شادیاں دھوکے سے کروائیں، بچیوں کی والدہ نے میڈیا کے ذریعے حکومت سے اپیل کی ہے کہ میری بیٹیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔