• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، مریم نواز کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ، سرکاری رقوم کے ناجائز استعمال کا الزام

اسلام آباد (آئی این پی )مسلم لیگ( ن) کے دور حکومت میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام میں اربوںروپے کی مبینہ خوردبرد پر حکومت نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی بیٹی مریم نواز کی جانب سے خرچ کی گئی رقم کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری رقوم کے ناجائز استعمال کی انکوائری کا فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کے مطابق مریم نواز نے یوتھ پروگرام کے نام پر قوم کے 67 ارب روپے ضائع کردئیے۔ نعیم الحق نے کہا کہ رقم بظاہر لیپ ٹاپ اور قرضوں کی مد میں خرچ کی گئی، خطیر رقم خرچ کرنے کے نتائج سامنے نہیں آئے، رقم کہاں خرچ ہوئی، آڈٹ مکمل کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین