• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جو ہر سے لاپتہ میڈیکل کی طالبہ 67روز بعد گھر واپس آگئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلستان جو ہر سے 8مارچ کو مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والی میڈیکل کی طالبہ 67روز بعد گھر واپس آگئی ،پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ نے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شارع فیصل تھانے کی حدود گلستان جو ہر سے 8مارچ کو گھر سے پارلر جانے کا کہہ کرجانے والی میڈیکل کی طالبہ عروج 67روز بعد از خود گھر واپس آگئی ہے ،پویس کے مطابق اغوا کا مقدمہ نمبر251/19مغویہ کے والد مقبول احمد صدیقی کی مدعیت میں9مارچ کو درج کیا گیا تھا جس کے بعد بازیابی کے لیے کوشش جاری تھیں ، پولیس نے مزید بتایا کہ چند روز قبل ایک اعلی ٹیم بھی بنائی گئی تھی جومختلف زاویوں پر کام کر رہی تھی ، ہماری اطلاع ہے کہ مغویہ خود آئی ہے اور اتنے دن کسی کے گھرمقیم تھی، لیکن اہل خانہ نے تاحال پولیس سے رابطہ نہیں کیا ہے، رابطہ ہونے کے بعد لڑکی کا بیان لیا جائے گا جس کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔
تازہ ترین