• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے FATF سفارشات پر عمل درآمد رپورٹ پیش کردی

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی سفارشات پر عمل درآمد رپورٹ پیش کر دی جس میں کالعدم تنظیموں پر پابندیوں ، دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ کا اجلاس چین میں ہوا جس میں پاکستانی وفد نے سیکریٹری خزانہ یونس ڈاگا کی سربراہی میں شرکت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایشیا پیسیفک گروپ کے اجلاس کے دوران ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنی رپورٹ میں کالعدم تنظیموں پر پابندیوں اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
تازہ ترین