• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی کابینہ نے بھی منفرد اقامہ پروگرام کی منظوری دیدی

جدہ(شاہد نعیم)سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کی طرف سے ’’منفرد اقامہ پروگرام‘‘ متعارف کرائے جانے کی تجویز کے بعد کابینہ نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے۔کابینہ کے حالیہ اجلاس میں ہونے والے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شوریٰ کونسل کے 3 رمضان المبارک 1440ھ کو منظور کردہ اقامہ پروگرام کے فیصلہ نمبر 148/ 41 اور اقتصادی ترقی کونسل کی سفارشارات کے بعد کابینہ کی طرف سے بھی منفرد اقامہ پروگرام کی منظوری دی جاتی ہے۔ ‘‘سعودی وزارت محنت اور سماجی ترقی کے سرکاری ترجمان خالد ابا الخیل کا کہنا ہے کہ کابینہ کی جانب سے منفرد اقامہ پروگرام کی منظوری سے مملکت کو فوائد پہنچیں گے۔
تازہ ترین