بلوچستان اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن اور مرکزی انجمن تاجران کی کال پر پی ایس ڈی پی لیپس ہونے، امن امان کی صورت حال اور مہنگائی کے خلاف آج کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔
اسی سلسلے میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
بلوچستان کے اپوزیشن رہنماؤں نے دوروز قبل ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا تھا۔
شٹر ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں جمعرات کو صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے شہر کے مختلف علاقوں میں پمفلٹ تقسیم کیے اورتاجروں اور عوام سے ہڑتال کو کامیاب بنا نے کی اپیل کی۔