آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍شوال المکرم 1440ھ 20؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاک بحریہ کے لیے بنائے جانے والے 2300 ٹن وزنی جنگی جہاز (کارویٹ) کی رومانیہ میں لانچنگ ہوئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے چیف آف سٹاف ( پرسنیل) وائس ایڈمرل عبدالعلیم تھے۔

کارویٹ درمیانے سائز اور وزن کے جہاز ہیں جو مختلف مقاصد کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جنگی بیڑے میں پہلے جہاز کی شمولیت اس سال کے آخر تک جبکہ دوسرا جہاز 2020 کے وسط تک متوقع ہے۔ ان جہازوں کے پاک بحریہ کا حصہ بننے سےپاک بحریہ کی بحری سرحدوں کے دفاع کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

وائس ایڈمرل عبدالعلیم نے کہا ہے کہ ان جہازوں کی شمولیت سے بحر ہند میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام کو بھی تقویت حاصل ہوگی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مہمان خصوصی نے جہازوں کی تیاری میں ڈامن شپ یارڈ کے تعاون اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں