جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف غیر قانونی ٹھیکوں کا ضمنی ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عبوری ریفرنس میں آصف زرداری کو ملزم نامزد نہیں کیا گیا تھا، تفتیش میں مزید شواہد اور آصف زرداری کا کردار سامنے آنے پر انہیں ملزم نامزد کیا جا رہا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس سے متعلق غیر قانونی ٹھیکوں کا ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، احتساب عدالت میں زیر سماعت عبوری ریفرنس میں آصف زرداری کو ملزم نامزد نہیں کیا گیا تھا۔
نیب ذرائع کے مطابق تفتیش میں مزید شواہد اور آصف زرداری کا کردار سامنے آنے پر سابق صدر کو ضمنی ریفرنس دائر کر کے ملزم بنایا جا رہا ہے۔
ہریش کمپنی سے متعلق غیر قانونی ٹھیکوں کے عبوری ریفرنس میں اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید، سیکرٹری سندھ حکومت اعجاز خان مرکزی ملزم نامزد ہیں۔