• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی ولنگڈن اسپتال لاہور سے نومولود بچہ اغواء

لاہور کے لیڈی ولنگڈن اسپتال سے نومولود بچہ اغواء کر لیا گیا، اغواء کار خاتون نے خود کو اسپتال کی آیا ظاہر کیا تھا۔

مغوی بچے کے والدین مریدکے سے 4 دن پہلے لیڈی ولنگڈن اسپتال آئے تھے۔

مغوی بچے کے والد محنت کش عرفان کا کہنا ہے کہ اغواء کار خاتون نے خود کو اسپتال کی ملازمہ ظاہر کیا اور اس کی بیوی کے ساتھ ساتھ رہی۔

پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے واقعے کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے،اغواءکار خاتون کو گرفتار کرنے اور بچے کو بازیاب کرانے کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

تازہ ترین