• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے سرکاری اجلاسوں کی صدارت کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا، کیس میں جہانگیر ترین کی اجلاسوں کی صدارت اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کی توہین قرار دیا گیا ہے۔

مقامی وکیل چوہدری شعیب سلیم نے لاہور ہائیکورٹ کے روبرو متفرق درخواست دائر کر دی جس میں جہانگیر ترین کے حکومتی اجلاسوں کی صدارت کرنے پر قانونی اعتراض اٹھایا گیا ہے۔

درخواست گزار وکیل کے مطابق جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ نے نا اہل قرار دیا ہے لیکن انہوں نے حکومتی اجلاسوں کے دوران بریفنگ لی اور احکامات جارے کئے۔

درخواست گزار وکیل نے نشاندہی کی کہ وزیر اعظم نے جہانگیر ترین کو اجلاسوں کی صدارت کی اجازت دے کر سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی کی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ جہانگیر ترین کو حکومتی اجلاسوں کی صدارت کرنے سے روکا جائے۔

تازہ ترین