• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پولیس ایکٹ عوامی امنگوں کا ترجمان نہیں‘
فائل فوٹو

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ پولیس ایکٹ عوامی امنگوں کا ترجمان نہیں۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ نیب زدہ اسپیکر کو شرم بھی نہیں آتی کہ کرسی سے چمٹے ہوئے ہیں،پولیس ایکٹ عوامی امنگوں کا ترجمان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے پبلک سیفٹی کمیشن کے ذریعے سارے حقوق اپنے پاس رکھ لیے،پورے پولیس ایکٹ غیر قانونی طریقے سے پاس کیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کا پاس کردہ پولیس ایکٹ غیر قانونی ہے،نیب زدہ اسپیکر کو شرم نہیں آتی، اگر غیرت ہوتی تو اسپیکر کا عہدہ چھوڑ کر چلے جاتے۔

فردوس شمیم نقوی نے یہ بھی کہا کہ یہ جمہوریت نہیں ڈکٹیٹر شپ ہے۔

ایم کیو ایم کے کنور نوید جمیل نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ماضی کی طرح سارے اختیارات اپنے پاس رکھ لیے ہیں۔

تازہ ترین