• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے حکم پر سکھر پریس کلب کو کھول دیا گیا

سکھر (بیورو رپورٹ) میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے سپریم کورٹ کے حکم پر سکھر پریس کلب کو ڈی سیل کردیا گیا۔ پریس کلب ڈی سیل ہونے پر صحافیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر 26 اپریل کو پریس کلب کو سیل کیا گیا گیا تھا، پریس کلب سیل ہونے پر صحافی برادری نے کلب کے باہر کیمپ آفس قائم کیا تھا جبکہ 2روز قبل سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کرکے پریس کلب کو ڈی سیل کرنے کے احکامات دیے تھے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے انتظامیہ نے پریس کلب کو ڈی سیل کردیا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں سکھر پریس کلب کیلئے متبادل جگہ کے حوالے سے کیس کی سماعت ایک ماہ بعد ہوگی۔
تازہ ترین