• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع چکوال کے کٹاس راج‘ تاریخی فاسلز اور سیاحتی مقامات کی ویڈیو فلم جاری

چکوال (نمائندہ جنگ) محکمہ سیاحت پنجاب نے ضلع چکوال کے چند بڑے سیاحتی مقامات کے حوالے سے ویڈیو فلم سوشل میڈیا، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر جاری کی ہے۔ محکمہ سیاحت پنجاب نے پانچ ہزار سال پرانے کٹاس راج، تاریخی فاسلز‘ ایریا بن امیر خاتون، مختلف ڈیموں، کلرکہار جھیل، ایک ہزار سال پرانے ملوٹ قلعہ، کسک قلعہ، دوالمیال توپ کے علاوہ متعدد ایسے مقامات کی فلم بندی کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ضلع چکوال کی تاریخ کروڑوں سال پرانی ہے اور یہاں پر بے پناہ ایسے نادر مقامات ہیں جو سیاحوں کی توجہ حاصل کر سکتے ہیں۔ فلم صوبائی وزیر سیاحت راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی نگرانی میں تیار کرائی گئی ہے۔ راجہ یاسر سرفراز نے بتایا کہ بیرونی ممالک کی متعدد سرمایہ کار کمپنیوں نے ضلع چکوال کے سیاحتی مقامات پر سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ضلع چکوال میں سیاحت کو فروغ دیا جائیگا۔
تازہ ترین