• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت بچانے کے نام پر سب اکھٹے ہوگئے، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت بچانے کے نام پر آج سب اکھٹے ہوگئے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے ملک آگے نہیں بڑھا۔

اسلام آباد میں فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستانی عوام اس ملک کی ترقی کی امید ہے، پرانے نظام سے فائدہ اٹھانے والا سیاسی مافیا نئے نظام کی راہ میں روڑے اٹکانا اور اکانومی کے ذریعے بلیک میل کرنا چاہتا ہے، سارے چور اکٹھے ہونا چاہتے ہیں عوام کبھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے ۔

گورنر ہائوس پشاور میں خیبرپختونخوا کایبنہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہاہےکہ وہ عوام کے ساتھ کبھی بھی وفائی نہیں کریں گے 22 سال تک اس گلے سڑے نظام کے خلاف جدوجہد کی ہے آج کچھ سیاسی مافیا جن کو پرانے نظام سے فائدہ ہورہا تھا وہ نئے نظام کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کرپٹ سیاسی مافیا انہیں اکانومی کے ذریعے بلیک میل کرنا چاہتا ہے لیکن میں عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی معیشت اسی وقت درست ہو سکتی ہے جب اس کرپٹ مافیا سے نجات حاصل کرلی جائے مشکل دور ہے مگر ان شاءاللہ فیصلے درست کر رہا ہوں امید ہے کہ پاکستان اقتصادی بحران سے دن نکل آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ بہترین ہے اس میں سخت شرائط نہیں جلد قوم سے خطاب کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ لوگوں کو اس پر حیرت نہیں ہونی چاہیے بلاول اور مریم اب افطاری پر ملنے جا رہے ہیں ان دونوں نے ایک دوسرے کو کرپٹ کرپٹ کہا یہ کرپٹ ٹولہ ابھی اکھٹے ہو رہا ہے۔

خیبرپختونخوا میں ڈاکٹر وں کی ہڑتال کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ ہیلتھ ریفارمز میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ۔

تازہ ترین