• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر پارٹی انسانیت کی بھلائی پر یقین رکھتی ہے، کونسلر فدا حسین

اولڈہم(پ ر)لیبر پارٹی کے رہنما سابقہ میئرآف اولڈہم کونسلرفدا حسین نے کہا ہے کہ لیبر پارٹی رنگ و نسل سے بالا تر ہو کرانسانیت کی بھلائی پر یقین رکھنے والی جماعت ہے۔گریٹر مانچسٹر میں 23مئی یورپی یونین الیکشن مہم کے دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے انتہا پسندی اور نسل پرستی کے دیوتائوں کو ووٹ کے ذریعے شکست دیکر ٹام رابنسن پر یہ واضح کرنا ہے کہ برطانیہ ایک ایساکثیرالثقافتی ملک ہے کہ جس میں مذہبی انتہا پسندی اور نسلی منافرت پھیلانے والوں کیلئے کوئی گنجائش موجود نہیں ہے یہاں ہر مذہب اور ہر رنگ و نسل کے لوگ آباد ہیںجوہر وقت ہر گھڑی ایک دوسرے کے دکھ دردمیں شریک ہوتے ہیں۔فدا حسین نے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ لیبر پارٹی خدمت انسانیت سے سرشار، انتہا پسندی اورنسلی امتیاز کے خاتمے اور بلا تفریق لوگوں کو برابر حقوق مہیا کر نے کی پالیسی پر گامزن ہے لہٰذا 23مئی کے الیکشن میں ہمیں اپنے اپنے حصے کا بھرپور کردارادا کرتے ہوئے لیبر پارٹی کے امید واروںکو کامیاب کرانا ہوگا۔
تازہ ترین