• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن اقبال کراچی میں پانی کی 84 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پانی کی 84 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی جس سے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہو چکا ہے۔

کراچی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ منع کرنے کے باوجود کے الیکٹرک کے عملے کی کھدائی کی وجہ سے پانی کی لائن پھٹی۔

رات گئے گلشن اقبال بلاک 19 میں واٹر بورڈ کی 84 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی جس سے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی واٹر بورڈ کا عملہ اور افسران متاثرہ جگہ پر پہنچے اور لائن کو چار گھنٹوں کی کوشش کے بعد بند کروایا۔

واٹر بورڈ کے ایکسیئن سلیم اختر کے مطابق کے الیکٹرک نے بھاری مشینری کی مدد سے اس جگہ کھدائی کی حالانکہ واٹر ورڈ کے عملے نے انہیں روکا بھی تھا تاہم وہ نہ رکے اور 84انچ قطر کی لائن پھٹ گئی جو کہ آدھے شہر کو پانی سپلائی کر رہی ہے۔

گلشن اقبال بلاک 19 میں ٹوٹنے والی پانی کی لائن کی مرمت کل شام تک مکمل ہونے کا امکان ہے، علاقے میں ہر طرف پانی پانی ہو گیا۔

واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ اس پائپ لائن سے آدھے شہر کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

واٹر بورڈ نے ہدایت جاری کی ہے کہ متاثرہ لائن کی مرمت کل شام تک ہو سکے گی، اس لئے شہری پانی احتیاط سے استعمال کریں۔

تازہ ترین