امریکی ڈالر کی اونچی اڑان میں کمی آنے کے بجائے روزبروز اضافہ ہی ہو رہا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ چت ہو کر زمین بوس ہو گیا ہے۔
انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1.78 پیسے مزید مہنگا ہو ا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق تازہ اضافے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 149 روپے 65 پیسے کا ہوگیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 152 روپے کا ہو گیا ہے۔
امریکی ڈالر 17 مئی کو ہونے والے اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں 3 روپے مہنگا ہو کر 150 روپے پر پہنچ گیا تھا۔