• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کائرہ سے وزیر داخلہ،فضل الرحمٰن،ملک ریاض،شیری رحمٰن اوردیگرکی گھر جاکر بیٹے کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(طاہر خلیل عاصم یسین ) پیر کو بھی ملک بھر سے ممتاز شخصیات نے لالہ موسیٰ کا دور ہ کیا۔ سابق وفاقی وزیراور پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور جوا ں سال بیٹے کی حادثاتی موت پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر(ر) اعجاز شاہ ،جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمٰن، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپائو، سابق ایم این اے ہمایوں سیف اللہ خان، سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان،وفاقی وزیر غلام سرور خان،بحریہ ٹائون کے سربراہ ملک ریاض حسین، سابق ڈپٹی ا سپیکر حاجی نواز کھوکھر،سینیٹر شیری رحمٰن، سابق چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری، سید خورشید شاہ، ایم این اے سید نوید قمر، ایم این اے سابق وزیر ارباب عالمگیر، چودھری منظور حسین، میاں عطا مانیکا، رائو تحسین، عظیم چودھری، سابق ایم این اے آسیہ عظیم، سابق ایم این اے انجم عقیل خان،غضنفر گل، اشرف سوہنا سمیت دیگر شخصیات نے لالہ موسیٰ میں قمر زمان کائرہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

تازہ ترین