• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جیوفلمز کی ”لوڈویڈنگ“ نے چین میں بھی سب کے دِل جیت لئے


کراچی (محمد ناصر ) ”جیوفلمز“ کے اشتراک سے بننے والی فلم ”لوڈ ویڈنگ“ نے چینیوں کے دِل بھی جیت لئے ہیں۔

پاکستانی کلچر کے رنگوں سے سجی ”لوڈویڈنگ“ کی ایشین فلم اینڈ ٹی وی ویک میں دو بار نمائش ہوئی۔ فلم کے ڈائریکٹر نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضا علی مرزا کی بالی ووڈ کے اداکار عامر خان اور عالمی شہرت یافتہ اداکار جیکی چن سمیت سپر اسٹارز سے ملاقاتیں ہوئیں۔

فضا علی مرزا نے جیکی چن اور ساتھیوں کے ہمراہ اسٹیج پر آفیشل گیت بھی گایا۔ ”لوڈویڈنگ “ میں فہد مصطفی اور مہوش حیات نے مرکزی ادا کیا تھا۔

یہ فلم گذشتہ برس ”جیوفلمز “ اور فلم والا پکچرز کے تحت ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی جس نے مقبولیت کے کئی ریکارڈ اپنے نام کئے ۔

تازہ ترین