• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پنجاب گندم کی خریداری کا ہدف تا حال پورا نہ کر سکی

اسلام آباد (حنیف خالد) حکومت پنجاب موجودہ فصل سے 38 لاکھ ٹن گندم خریدے گی جس میں سے31 لاکھ ٹن گندم خریداری کا باردانہ جاری کر دیا گیا ہے۔ 19 مئی 2019ء تک حکومت پنجاب 24لاکھ 75ہزار ٹن گندم کی خریداری 1300 روپے فی چالیس کلو گرام کے حساب سے کر چکی ہے۔ ڈیڑھ لاکھ ٹن گندم صرف 19 مئی کے دن خریدی گئی حکومت پنجاب نے اپنا ہدف پورا کرنے کے لئے مزید 13 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کرنا ہے۔ پیر 20 مئی کو پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد نے گروپ لیڈر عاصم رضا احمد کی قیادت میں چیف سیکرٹری پنجاب سے ملاقات کی۔ وفد میں میاں محمد ریاض، چوہدری افتخار احمد منو سابق چیئرمین پنجاب، چوہدری قیصر رشید، سابق وائس چیئرمین اور رضا عباس شامل تھے
تازہ ترین