• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس موبائل خدمت مراکزبنانیکافیصلہ ،14خدمات فراہم کی جائینگی

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)راولپنڈی سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں پولیس موبائل خدمت مراکزبنانے کافیصلہ کرلیاگیا۔پولیس موبائل خدمت مراکزکے ذریعے عام لوگوں کوان کی دہلیزپروہ سہولیات فراہم کی جائیں گی جن کے حصول کیلئے انہیں پولیس سٹیشنوں یاخدمت مراکزتک جاناپڑتاہے۔ذرائع کےمطابق دوماہ قبل ملتان اوررحیم یارخان میں پنجاب پولیس کی جانب سے پولیس موبائل خدمت مرکزمتعارف کرائے گئے تھے اس حوالے سے پولیس کے زیر استعمال بس میں آلٹریشن کرائی گئی تھی۔ذرائع کا کہناہے کہ اب اس پولیس موبائل خدمت مرکزکوپنجاب کے تمام 36اضلاع میں متعارف کرانے کافیصلہ کرلیاگیا ہے۔ اس چلتے پھرتے پولیس خدمت مرکزکے ذریعے عوام کوپولیس کے حوالے سے 14مختلف خدمات ان کی دہلیزپردستیاب ہوں گی۔ان میں ایف آئی آرزکی کاپیوں کی فراہمی ،ڈرائیونگ لائسنس کے لرنرزکااجراء،ڈرائیونگ لائسنسوں کی تجدید،پولیس کیریکٹرسرٹیفیکیٹ،پولیس بارے کاغذات کی تصدیق وغیرہ شامل ہیں ۔اس حوالے سے تمام اضلاع میں پولیس موبائل خدمت مرکزوین کاماہانہ شیڈول جاری کرکے اہم مقامات پرسروس فراہم کی جائے گی اورجولوگ پولیس سٹیشنوں اورخدمت مرکزتک نہیں جاسکتے انہیں یہ خدمات ان کی دہلیزتک فراہم کی جائیں گی۔اس حوالے سے پولیس موبائل خدمت مراکزگاڑیوں کی تیاری کے لئے 15جون کی ڈیڈلائن دے دی گئی ہے۔
تازہ ترین