• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیوریج منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے اور نئی لائن بچھا نے کا حکم

ملتان ( سٹاف رپورٹر) یونین کونسل 18 انصار کالونی بدھلہ سنت روڈ ٹینکی والی گلی میں نئی سیوریج لائن منصوبے کا افتتاح کردیا گیا ہے مشیر وزیراعلی ٰجاوید اختر انصاری اور منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم نے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا سابق چیئرمین یونین کونسل نمبر 18 شکیل سخاوت، سابق وائس چیئرمین یونس انصاری، چوہدری الیاس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا محمود خان، سب انجینئر ملک اسحاق بشیر سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجود تھی، جاوید اختر انصاری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کے انصار کالونی ٹینکی والی گلی میں 24 انچ سائز کی 700 فٹ سے زائد نئے سیوریج لائن نصب کی جارہی ہے اور اس منصوبے کے مکمل ہونے سے مومن آباد ،شاہین آباد، انصار کالونی ،ای بلاک شاہ رکن عالم کالونی کے سیوریج کے درینہ مسائل ختم ہو جائیں گے جس پر منیجنگ ڈائریکٹر راؤ محمد قاسم نے واسا افسران کو سیوریج منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے اور نئی سیوریج لائن بچھائے جانے کے ساتھ حفاظتی اور بحالی کے اقدامات بھی ساتھ ساتھ مکمل کرنے کا حکم دیا ۔
تازہ ترین