• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن عباس حیدر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

معروف ڈی جے،گلوکار اور اداکار محسن عباس حیدرکے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہےجس کی اطلاع انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے زریعے دی۔

محسن عباس حیدر نے بیٹے کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’حیدر عباس محسن دنیا میں آگئے ہیں۔‘


اداکار کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکار کو مبارکباد دینے والوں کی ایک لمبی لائن لگ گئی ہے۔ اداکار کے گھر ننھے مہمان کی آمد پر مداحوں کی جانب سے  انہیں مبارک باد پیش کی  جارہی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مبارکباد دینے والوں میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنی والی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔ اداکارہ مہوش حیات نے بھی بیٹے کی پیدائش پر محسن عباس حیدر کو مبارک  باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’ماشاءاللّہ! بہت بہت مبارک ہو ‘


مہوش حیات کے علاوہ پاکستان کے معروف کامیڈی اداکار یاسر حسین، ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ کنزہ ہاشمی اور ایاز سمو نے بھی محسن عباس حیدر کو بیٹے کی پیدائش کی مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ محسن عباس حیدر 2015میں فاطمہ نقوی سے شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

اداکار کے گھر 27 اکتوبر 2017 کو ننھی پری ماہوین عباس کی پیدائش ہوئی تھی جو 7ماہ بعد15 دسمبر 2017کو انتقال کر گئی تھی۔


محسن عباس کئی مرتبہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور بیٹی کی تصاویر شیئر کرتے رہےہیں جبکہ انہوں نے اپنی بیٹی کو اپنے جینے کی وجہ بھی قرار دیا تھا۔


بیٹی کی وفات کے بعد محسن عباس حیدر گہرے صدمے سے دوچار تھے اور شدید ڈپریشن کا شکار ہوگئے تھے۔ بیٹی کی یاد میں محسن اب بھی اکثر سوشل میڈیا پر شاعری پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔


پاکستان کی شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا نام محسن عباس اداکار کے ساتھ ساتھ گلوکار اور لکھاری بھی ہیں انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ریڈیو اسٹیشن میں بطور آر جے کیا تھا۔

34سالہ اداکار نے اپنے ایکٹنگ کیریئر کا آغاز پاکستانی فلم ’نامعلوم افراد‘ سے کیا جبکہ انہوں نے کوک سٹوڈیو کے سیزن 9 میں ’اوڈی جا‘ گا کر مداحوں سے داد وصولی ۔محسن عباس نے یہ گانا بھی خود ہی لکھا تھا۔

دوسری جانب محسن عباس نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں ڈی جے کا کردار نبھایا جو کہ ان کی شہرت کو چار چاند لگانے کا سب سے بڑا ذریعہ بنا۔

تازہ ترین