اسپورٹس ڈپلومیسی کے تحت یو ایس قونصلیٹ کراچی میں نمائشی نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا گیا،جس میں قونصل جنرل نے گیند کو شاٹ لگا کر ایونٹ کا شاندار آغاز کیا۔
رمضان کرکٹ کراچی کی روایت بن چکی ہے۔ اب یہاں کے امریکی بھی اس روایت میں شامل ہوگئے۔ یو ایس قونصل جنرل جوائن وگنر کہتی ہیں وہ کرکٹ کی دیوانی ہیں اور اسپورٹس ڈپلومیسی کے تحت انہوں نے کرکٹ میچ کا انعقاد کرایا۔
کرکٹ کی شوقین جوائن وگنر نے گیند کو ہٹ لگا کر نائٹ کرکٹ میچ کا آغاز کیا جس میں لڑکے اور لڑکیوں پر مشتمل ٹیموں نے مقابلہ کیا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم جعفر کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ایونٹ کا انعقاد آپس میں میل جول بڑھاتا ہے۔ نمائشی کرکٹ میچ میں کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ قابل دید تھا۔ ایونٹ میں بلیو کرکٹ ٹیم نے ریڈ ٹیم کو شکست دے کر ایونٹ میں شاندار کامیابی حاصل کی۔