• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میشا شفیع کیخلاف علی ظفر کے ہتک عزت کیس کی سماعت

لاہور ( آن لائن ) سیشن عدالت میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت کے دوران گواہان نے بیان حلفی جمع کراتے ہوئے کہا کہ تمام وقت علی ظفر اور میشا شفیع میری نظروں کے سامنے تھے جیمنگ سیشن میں کوئی ہراسانی کا واقعہ پیش نہیں آیا۔ لاہور کی سیشن عدالت میں گلوکار علی ظفر کی میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت علی ظفر کی جانب سے 7 گواہان نے بیان حلفی جمع کروادیا۔ بیان حلفی جمع کروانے والوں میں گٹارسٹ و میوزک پروڈیو سر اسعد احمد، میوزیشن کاشف چمن، کی بورڈ پلیئر جوشوا کیتھ بینجمن، بیس پلیئر محمد علی، ڈرمر قیصر زین العابدین، گلوکارہ اقصی علی اور موسیقار محمد تقی شامل ہیں۔ عدالت نے استفسار کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ کا حکم نامہ کہاں ہے، جس پر علی ظفر کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم نامہ ابھی وصول نہیں ہوا، ہم نے معزز عدالت کے حکم کے مطابق گواہا ن کے بیان حلفی جمع کروا دیئے ہیں۔
تازہ ترین