• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں ‘‘

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن صاحب سے گزارش ہے کہ اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کے معصوم بچوں کو کرپٹ مافیا کے دفاع کیلئے سیاسی قوت بنانا نہ اسلام ہے اور نہ ہی جمہوریت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان عمران خان کی عداوت میں مبتلا ہیں ، عالم دین ہونے کی حیثیت سے آپ امن و اخوت کو فروغ دیں عداوت کو نہیں۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب سے گزارش ہے کہ اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں۔

تازہ ترین