• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ادارہ تحقیق برائے انسداد ہتھیار کے مطابق جوہری جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے، اس اہم اور فوری نوعیت کے معاملے سے نمٹنے کیلئے دنیا سنجیدگی سے غور کرے۔

عالمی ادارے کی ڈائریکٹر برائے عدم ہتھیار تحقیق ریناٹاڈان نے انتباہی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری عالمی جنگ سے ابتک کےمقابلے میں اب جوہری جنگ کاخطرہ بہت بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کےاستعمال سمیت متعدد عناصراس کی وجوہات میں شامل ہیں اور ان کا خطرہ اب زیادہ ہے اور ان سے متعلق سوچنا، ان سے نمٹنے کیلئے انتظامات انتہائی جواب طلب سوالات ہیں۔

ریناٹاڈان کا کہنا تھا کہ جوہری ہتھیار رکھنے والے تمام ممالک میں نیوکلیئر ماڈرانائزیشن پروگرام جاری ہے ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق بھی منظر نامہ تبدیل ہو رہاہے،ان معاملات کےپیچھے کسی حد تک امریکا چین کےدرمیان اسٹریٹیجک مسابقت بھی کار فرما ہے۔

تازہ ترین