• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھریسامے کی لیبرپارٹی سے بریگزٹ پر حمایت کی اپیل

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے لیبرپارٹی سے بریگزٹ پر حکومتی ڈیل کی حمایت کی اپیل کردی، لیبرپارٹی کو بریگزٹ پر نئے عوامی ریفرنڈم کرانے کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ بریگزٹ کے آخری موقع کے طور پر حکومتی بریگزٹ ڈیل کی حمایت کرے۔

انہوں نے لیبر پارٹی کو یہ پیشکش بھی کی ہے کہ وہ اس بارے میں ممکنہ رائے شماری پر بھی تیار ہو سکتی ہیں کہ آیا برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے موضوع پر ملک میں ایک نیا عوامی ریفرنڈم کرایا جانا چاہیے۔

تھریسامےنے یہ بات لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن کو منگل لکھےگئے خط میں کہی،خط میں لندن حکومت کے یورپی یونین کے ساتھ طے شدہ بریگزٹ معاہدے کے لیے حمایت کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

تازہ ترین