• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) 24 ویں ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی میں صائمہ بلڈرز کی ٹیم نے اے ای ایم ایس سروسز کو 164 رنز سے ہراکرکوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔ فاتح ٹیم نے 256 رنز اسکور کئے۔ کپتان فضل سبحان نے109، آغا صابر نے54 رنز بنائے۔ اسپنر بلال مرزا نے 40 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ناکام ٹیم 16.3 اوورز میں صرف 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ادھر دفاعی چیمپئن اے او کلینک نے اپنے پہلے میچ میں زاہد ملک اکیڈمی لاہور کے خلاف 122 رنز سے شاندار کامیابی حاصل کی۔
تازہ ترین