• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی انجینئر کا دھکا ،مزدور’’بھٹی‘‘ میں گر کر جھلس گیا،ملزم گرفتار

فیصل آباد‘لاہور(نمائندہ جنگ‘اپنے نامہ نگار سے) ساہیانوالہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع فیکٹری میں چینی انجینئر کا دھکا لگنے سے ایک مزدور آگ جلانے کے لئے کھودے گئے گڑھے میں گر نےسےجھلس کر زخمی ہو گیا۔ اس موقع پر متاثرہ شخص کے ساتھی مزدوروں نےاحتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کر دی اور مطالبہ کیا کہ چینی انجینئر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر چینی انجینئر "پنگ جنگ بو " کو حراست میں لے لیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ساہیانوالہ میں واقع بیٹریاں تیار کرنے والی میں فیکٹری میں کام کے دوران ایک مزدور شہروز گڑھے میں گر کر جھلس گیا تھا جس پر اسے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ مزدور کا 50 فیصد جسم متاثر ہوا ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔لاہو سے’’اپنے نامہ نگار سے‘‘ کے مطابق ورکرز فیڈریشن پنجاب کے صدر نسیم چودھری نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے چینی افسر کے خلاف پر ایکشن نہ لیا تو فیڈریشن ملک گیر احتجاج کیا جائیگا۔ 

تازہ ترین