• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پر نسپل کا بد عنوانی میں ملوث، اعلیٰ حکام اور نیب نوٹس لیں

پشاور(لیڈی رپورٹر)ایڈورڈز کالج پشاور کے ر ئیاٹرڈ ٹیچر زاور طلباء نے مبینہ طور پر پر نسپل بد عنوانی اور کرپشن میں ملوث ہونے پر اعلیٰ حکام اور نیب سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے گزشتہ روز پشاور پر یس کلب میں ٹیچر یوسف انور نے دیگر طلباء کے ہمرا ہ پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کہاکہ پرنسپل نیئر فردوس نے جب سے چا رج سنھبالا ہے تب سے کالج کے فنڈز کو اپنی ذات کیلئے استعمال کر تے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پر نسپل نے اپنا گھر تعمیر کر نے کیلئے کالج کی فنڈ سے دو کروڑ رو پے لیئے اور کا لج میں اپنے ہی خاندان کے پا نچ افراد کو غیر قانونی طور پر بھر تی کیا ۔انہوں نے کہاکہ پہلے کا لج میں فی سمسٹر 28ہزار رو پے تھے اور اب بڑھا کر 45ہزار روپے کر د یئےہیں جو کہ غر یب طلبا ء سے قلم چھیننے کے مترادف ہے جبکہ پر نسپل کی نا اہلی کی وجہ سے کا لج میں ایک ما ہ سے کلا سسز بھی نہیں لی جا رھی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اب ہم ان کے کر پشن بے نقاب کر نے جا ر ہے ہیں تو الٹا اساتذہ کو بغیر نو ٹسز فارغ کر نا اور طلبا ء کو د ھمکیاں دینا شروع کر دیا گیا ھے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطا لبہ کیا کہ پر نسپل کے خلاف قانونی کا رروا ئی کی جا ئے اور انکو مقد س محکمے سے نکالا جا ئے ہم ان کے خلاف بہت جلد نیب سے بھی ر جو ع کر ینگے۔
تازہ ترین