• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف علی کی بیٹی کی نماز جنازہ فیصل آباد میں ادا

کرکٹر آصف علی کی کینسر میں مبتلاہو کر انتقال کر جانے والی 2سالہ بیٹی نور فاطمہ کی نمازِ جنازہ فیصل آباد کے علاقے شمن آباد میں ادا کر دی گئی۔

نور فاطمہ امریکا میں دورانِ علاج انتقال کر گئی تھیں، گزشتہ رات آصف علی اپنی بیٹی کی میت لے کر پاکستان پہنچے تھے۔

دو سالہ نور فاطمہ کا کینسر چوتھی اسٹیج پر تھا، نور فاطمہ کے کینسر کے بارے میں خبریں رواں برس پاکستان سپر لیگ کے دوران سامنے آئی تھیں جب پی ایس ایل میں آصف علی کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بارے میں بات کرتے ہوئے رو دیے تھے۔

بعد ازاں خود آصف علی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اس کی اطلاع دی تھی۔

آصف علی کا نام ورلڈ کپ کے 15 کھلاڑیوں میں شامل نہیں تھا، نور فاطمہ کے انتقال کے چند گھنٹے بعد انہیں ٹیم میں شامل ہونے کی خبر ملی تھی۔

تازہ ترین