زندگی تو سب کو پیاری ہوتی ہے لیکن کچھ لوگوں کو اپنے شوق اس بھی زیادہ عزیز ہوتے ہیں جن کی تکمیل کے لئے وہ جان داؤ پر لگانے سے بھی نہیں گھبراتے۔
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے اس منچلے نے بھی ایسا ہی کچھ کیا اور بائیک پرایسے شاندار کرتب کا مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔Jack Field نامی بائیکر نے میلبورن کی بلند عمارت کی چھت پر 297میٹر کی اونچائی پرقلابازی کھا تے ہوئے ریکارڈ قائم کرڈالا۔
اس دوران بائیکر کی ذرا سی غلطی بھی کسی حادثے کا سبب بن سکتی تھی۔